جھوٹی ایف آئی آر
8:49 AMمخالفین کو بے عزت کرانے کی نیت سے جھوٹی ایف آئی آر کا تدارک کے قانون
عموماً دیکھا جاتا ہے کہ مخالفین کسی کو معاشر ے میں ,دوستوں اوعزیزوں کے سامنے بےعزت کرانے کے لیےایف آر درج کراتے ہیں اگر پولیس انکار کرے تو عدالت سے رجوع کرتے ہیں لہذا ہائیکورٹ نے اپنے ایک فیصلہ میں کہا ہے کہ ہرمقدمہ کا باریک بینی سے جائزہ لینا پولیس اور عدالت کا بنیادی فرض ہے اور ایف آئی آر کے لیے دی گئ ایسی درخواستوں کو منظور نہیں کرنا چاہیے.
2014 MLD 1033
جسٹس آف پیس کے فرائض کا دائرہ کار
جسٹس آف پیس شہریوں کا محافظ ہوتا ہے اور کسی شخص کے خلاف اندراج مقدمہ کے احکامات دینے سے حقائق کا ملاحظہ ضرور کرے.
2012 PLD 398
پولیس کی ذمہ داری
پولیس کی ذمہ داری ہے کہ کوئی بھی کسی شخص کے خلاف اگر ایف آئی درج کرانے آتا ہے تو پولیس کو چاہیے کہ پتا لگاے کہ آیا ایسا کوئی وقوعہ پیش ہوا بھی ہے یا نہیں
جھوٹی ایف آر درج کرانے کی سزا
تعزیرات پاکستان کی دفعہ 182 کے تحت اگر کوئی شخص کسی شخص کے خلاف جھوٹا پرچہ کراتا ہے تو اس شخص کو 6ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے
0 comments