ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کیرولائنا کے اٹارنی کا کہنا ہے کہ 10 فروری کو 3 مسلمانوں کا بہیمانہ قتل کرنے والے ملزم کریگ کیلیے پھانسی کی سزا تجویز کی جائے۔ وفاقی تحقیقاتی بیورو نے بھی اپنی تفتیش میں قتل کی اس واردات کے پس پردہ نفرت اورنسل پرستی جیسے عوامل کی چھان بین میں تیزی پیدا کردی ہے۔