پاکستان اور برطانیہ کےدرمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال

10:04 PM

سلام آباد: پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی تحویل کا معاہدہ بحال ہوگیا ہے۔ وزیرداخلہ کے حکم پر ایف آئی اے نے مفرور مجرم رضوان حبیب کو 8 ماہ بعد ایکواڈور سے گرفتارکرلیا۔
قتل کا مجرم برطانیہ سے سزایافتہ ہے جسے2010ء میں ایک معاہدے کے تحت عمرقید کی بقیہ سزا کاٹنے کےلئے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔ پاکستان پہنچنے کے چند دن بعد ہی مجرم کو غیرقانونی طور پر رہا کر دیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد برطانیہ نے2012ء میں مجرموں کے اپنے ملکوں میں سزا کاٹنے کا معاہدہ معطل کر دیا تھا۔ وزیرداخلہ کے احکام پر ملزمان کے فرار میں مدد دینے والے وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال کر دیا گیا ہے۔

You Might Also Like

0 comments